the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بی جے پی کے سینئر لیڈر ونے کٹیار کے پرینکا گاندھی پر دئے گئے بیان پر اب پرینکا کے شوہر رابرٹ واڈرا نے جواب دیا ہے۔ پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا نے بی جے پی لیڈر ونے کٹیار کے بیان کی مذمت کی ہے۔ رابرٹ واڈرا نے کہا کہ یہ بیان ہمارے کچھ سیاستدانوں کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ واڈرا نے کٹیار سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹیار کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔

وہیں، ونے کٹیار کے تبصرے پر شدید جوابی حملہ کرتے ہوئے محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے آج کہا کہ اس نے ملک کی نصف آبادی کے تئيں بی جے پی کی ذہنیت کو عیاں کردیا ہے۔ محترمہ پرینکا گاندھی نے کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل پر بی جے پی لیڈر کے تبصرہ پر اپنے رد عمل میں کہا کہ"مجھے ہنسی آتی ہے۔انہوں نے ملک کی آدھی آبادی کے سلسلے میں بی جے پی کی ذہنیت کو اجاگر کردیا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ اگر خود کو بااختیار بنا کر ایک مقام حاصل کرنے والی خواتین کے بارے میں بی جے پی کے لیڈر وں کی یہی سوچ ہے تو اس طرح کی ذہنیت پر ہنسی آ سکتی ہے۔ محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس تبصرے سے ملک کی نصف آبادی کے تئیں بی جے پی کی نیچ سوچ کا ہی پردہ فاش



ہوا ہے۔

در اصل، یوپی میں انتخابی موسم کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ونے کٹیار نے پرینکا گاندھی پر بے تکا تبصرہ کر دیا۔ کانگریس کے اسٹار پرچارکوں کی لسٹ میں پرینکا گاندھی کا بھی نام شامل ہے۔ اس پر صحافی نے جب ان سے رائے لینی چاہی تو کٹیار ان کی خوبصورتی کا ذکر کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے اسٹار کمپینر بننے سے اترپردیش انتخابات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ ان سے خوبصورت بھی کئی خواتین ہیں جو اسٹارک پرچارک ہیں۔ کئی اداکارہ ہیں، فنکار ہیں۔ ایک طرح سے بی جے پی کو ہی نشانہ بناتے ہوئے کٹیار نے کہا، پرینکا کو آپ نوجوان بتا رہے ہیں؟ خوبصورت ہیں، ان سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔ بی جے پی میں بھی ہیں۔ بھیڑ جٹاو ہیں۔ ہمارے یہاں کوئی کمی ہے کیا؟

غور طلب ہے کہ ونے کٹیار اب راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ رام مندر تحریک کے دوران وہ کافی مشہور رہے۔ وہ فیض آباد (ایودھیا) سے تین بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ بجرنگ دل کے بانی صدر اور وشو ہندو پریشد سے بھی منسلک رہے ہیں۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ اس بار اسٹار کمپینروں کی فہرست میں ان کا نام غائب ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.